28 مئی 2011 - 19:30

امام خمینی اور مولانا مودودی کے بتائے ہوئے نسخے آزمائے بغیر ملک و قوم کو مشکلات سے نجات دلانا ممکن نہیں ،ان کے افکار کی روشنی میں ملکی سلامتی و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی راہیں تلاش کی جائیں

ابنا: مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن اور ممتاز عالم دین علامہ سید ہاشم الموسوی نے کہا ہے کہ امام خمینی اور مولانا مودودی کے بتائے ہوئے نسخے آزمائے بغیر ملک و قوم کو مشکلات سے نجات دلانا ممکن نہیں
ضرورت اس امر کی ہے کہ ملے اسلامیہ کے ان دونوں مفکرین  کے افکار کی روشنی میں پاکستان کی سلامتی و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی راہیں تلاش کی جائیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے بلائے گئی ایک جرگہ میں خطاب کے دوران کیا ۔جرگہ کی صدارت جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن نے کی ، اس موقع پر ملک کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں  کے اکابرین موجود تھے۔ علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک و قوم کا مستقبل روشن اور تابناک بنایا جا سکتا ہے ۔ امام خمینی اور مولانا مودودی ملت اسلامیہ کے عظیم محسن ہیں انہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ملت اسلامیہ میں بیداری کی روح پھونکی اس لیے ان کے افکار سے استفادہ کر نا عصر حاضر کی اولین ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلامہ جمہوریہ پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں بعض مفاد پرست عناصربیرونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے فروعی اختلافات کوفرقہ واریت کا رنگ دے کر پاکستانی قوم کومنتشر کرنا چاہتے ہیں ، پاکستانی قوم متحد ہے ، متحد رہے گی اور اپنی اجتماعی طاقت سے ملک وقوم کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلینے والوں کے عزائم ناکام بنا دے گی ، جرگی سے دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اکابرین نے بھی خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت